کراچی :کراچے کے علاقے کیماڑی میں سلطان آباد یوسی سیون میں بے سہارابیوہ خواتین کو ماہانہ مالی امداد دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔تقریب یونین کونسل کے سابق چیئرمین سماجی رہنما افسرخان کی زیرصدار ت منعقد ہوئی۔تقریب میں امتیاز آفریدی ،عمران احمد ،نوجوان سماجی ورکر جان شیربرکی ،اویس خان ،شمریز برکی،محمد فیضان ،جواد احمد اور معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مستحق خواتین کی بے لوث خدمت کوسراہا۔
سابق یوسی چیئرمین وسماجی رہنما افسر خان نے کہا کہ مہنگائی کے دورمیںبے سہارا خواتین کے لئے جسم وجان کارشتہ برقراررکھنا مشکل ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ درددل رکھنے والے مخیرحضرات کے بھرتعاون سے بیوہ خواتین کی مدد کی جاتی ہے اور یہ سلسلہ جاری وساری رکھا جائے گا۔نوجوا ن سماجی ورکرزجان شیر برکی نے کہا کہ اس میںکوئی شک نہیںکہ غریب طبقے کو انتہا ئی مشکل حالات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے مگر ہم ہرممکن حد تک علاقے کی غریب خواتین کی مالی مدد کاسلسلہ جاری رکھیں گے۔
دیگرمقررین نے اظہارخیال کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس کارخیر میںبڑھ چڑھ کرحصہ لیں۔تقریب میںقرعہ اندازی بھی کئی جس میں کامیاب خاتون کو اضافی 24ہزار روپے کی رقم دی گئی۔تقریب کے آخر میں ملک و قوم کی خوشحالی وترقی اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لئے دعا کی گئی۔