Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

2 امریکی سفارت کاروں کو روس چھوڑنے کا حکم

روس نے امریکا کے 2 سفارت کاروں فرسٹ سیکرٹری جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین کو 7 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ روس کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس کے آغاز میں امریکی سفارت خانے کے ایک سابق ملازم کو حراست میں لیا گیا تھا۔

روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملازم نے بتایا تھا کہ اس سے امریکی سفارت کاروں جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین نے یوکرین میں روس کی فوج اور جنگی کارروائی سے متعلق معلومات لیں تھیں۔جس پر ان دونوں سفارت کاروں جیفری سلن اور سیکرٹری ڈیوڈ برنسٹین کو ملک بدر کیا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے روس کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کے بجائے تصادم کا راستہ اختیار کیا گیا جس کا مناسب جواب دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں