سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہےکہ تیل قیمتوں میں اضافہ متوسط طبقے کی کمر میں خنجر گھونپنے جیسا ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کب تک حکمرانوں کی نااہلی کی بھینٹ چڑھتے رہیں گے۔ آمدن سے زائد خرچہ آپ کریں اور قیمت عوام ادا کریں۔۔ کیوں؟ خزانے سے پیسے لینے کا رویہ ایسا جیسے مال مفت دل بے رحم، خدا کا خوف کریں۔
