نگراں وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہےکہ گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ سود ملاکر 2700 ارب ہوگیا، گیس کی قیمتیں فریز ہیں، جس کی وجہ سے سالانہ 350 ارب کا نقصان ہورہا، گیس کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی۔ ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے آئی ایم ایف کو پلان بھیجا گیا، ایک دو دن میں جواب آجائے گا۔