اداکارہ اور ماڈل نوشین شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کومتتبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کی بجائے اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور تنازعات پر دھیان دیں۔ حال ہی میں اداکارہ نوشین شاہ نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جس دوران انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت سے ملاقات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ نوشین شاہ نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کنگنا راناوت سے صرف ایک بار ملنا چاہتی ہوں، جس طرح وہ میرے ملک کے بارے میں فضول باتیں کرتی ہیں اس پر ان کو کھری کھری سنانا چاہتی ہوں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ کنگنا راناوت کو کسی بات کا علم نہیں ہے، وہ دوسرے ملک کے بارے میں فضول تبصرے کررہی ہوتی ہیں، کنگنا کو اپنے ملک اور اپنی اداکاری، اپنے سابقہ بوائے فرینڈ اور اپنے تنازعات پر دھیان دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ انسان کوسستی شہرت کے بجائے اپنے کام سے مقام بنانا چاہئے۔
