پیٹرولیم مصنوعات و بجلی کے بلوں کے آفٹرشاکس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں ہی نہیں وکلا اور ڈاکٹروں کی فیسوں میں اضافہ کی صورت میں بھی سامنے آنے لگے ہیں ۔ کراچی کے نجی اسپتالوں میں فزیشنز اور سرجنز ہی نے نہیں بلکہ کنسلٹنٹس نے بھی معاوضہ بڑھا دئیے ہیں ۔دلچسپ بات یہ ہے کہ بڑھائی گئی فیسوں کی رسید جاری نہیں کی جاتی اس طرح اس آمدنی پر ٹیکس بھی حکومت کونہیں ملتا اسی طرح وکلاء اور نجی ٹیوشن سینٹرز نے بھی من مانی فیسیں مقرر کر کے کلائنٹس اور والدیں کو پریشان کردیا ہے۔
