Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کیلئے6 ستمبر کے جذبوں کو زندہ کرنا ہوگا، حاجی محمد قربان

رپورٹ: شہزاد علی (لوٹن)
————————–
کشمیر سالیڈیریٹی کمپئین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے یوم دفاع و شہدائے پاکستان کی مناسبت سے کہا ہےکہ 6 ستمبر کا دن ہماری عسکری تاریخ کا ایک درخشاں اور روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کے علاوہ برطانیہ اور دیگر ممالک میں مقیم پاکستانی کشمیری بھی یوم دفاع و شہدائے پاکستان کو قومی اور ملی جوش و جذبے سے مناتے ہیں۔ اس دن پاکستان کی افواج نے بھارت کے ناپاک عزائم کو عبرتناک شکست دے کر شجاعت و بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ مسئلہ کشمیر پر بھارت کے خلاف عالمی سطح پر پیش رفت کے لیے ہمیں 6 ستمبر کے جذبوں کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے۔حاجی محمد قربان نے کہا کہ مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ان شہدا ء اور ان کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کی برقرار رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں