Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

لوکل کونسلوں کےچیئرمینوں کو انتظامی و مالی اختیارات مل گئے

سندھ کی لوکل کونسلوں میں ٹرانزیشن پیریڈ کا خاتمہ ہوگیا اورچیئرمین اورمیئر کو لوکل کونسل کے مالی اور انتظامی اختیارات حاصل ہو گئے۔کونسل افسران اب چیئرمینوں کے ماتحت ہوں گے عبوری نظام کے خاتمے کا نوٹیفکیشن ایڈیشنل چیف سیکریٹری بلدیات نے جاری کردیا ۔واضح رہے چیئرمینوں کو انتخابات کے بعد مکمل اختیارات نہ ہونے سے مشکلات تھیں اور ان کا مطالبہ تھا کہ ٹرانزیشن کا عمل جلد مکمل کرکے ٹرانزیشن افسروں کو عہدوں سے ہٹایا جائے تا کہ وہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت حاصل اختیارات کے تحت عوام کی خدمت کر سکیں۔کونسل کی تمام سرگرمیاں کونسل کے افسران چیئرمین/میئر کی اجازت سے ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں