بجلی کی اووربلنگ میں ملوث عناصرکوگرفتار کرنے کی ہدایت

اسلام آباد : ایف آئی اے نے مختلف شہروں میں بجلی کے بلوں میں لاکھوں یونٹس کی اوور بلنگ پکڑ لی ہے اور ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے ہدایت دی ہے کہ ملک بھرمیں اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ اور ملزمان کو گرفتارکیا جائے۔ اس سلسلے میں‌کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر فیصل سلیم کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں منعقد ہوا۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایف آئی اے پشاور زون نے اب تک403 کنکشن میں90 لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ پکڑی۔ ایف آئی اے کوہاٹ زون نے26 کنکشن میں3 لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ کی نشاندہی کی۔ ایف آئی اے حیدرآباد زون نے اب تک 14 کنکشن میں1لاکھ سے زائد یونٹس کی اوور بلنگ پکڑی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر نے اوور بلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت دی اورکہا کہ انکوائریوں کو جلد مکمل کر کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائے، عوام کو مالی نقصان پہنچانے میں ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔علاوہ ازیںسینیٹ داخلہ کمیٹی کو ایف آئی اے حکام نے بتایا گیا کہ ڈسکوز نے صارفین کے بجلی بلز میں 1ارب سے زائد یونٹس اضافی ڈال دیے جس کی مزید تحقیقات ہورہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں