Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ سے لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی

تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں دائر لیول پلیئنگ فیلڈ کی درخواست واپس لے لی۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام کی عدالت میں جانا چاہتے ہیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کیس چلانا چاہتے ہیں؟، لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ آپ کی عدالت میں صاف اور شفاف انتخابات اور لیول پلینگ فیلڈ کیلئے آئے تھے، آپ کے فیصلے سے ہماری 230 نشستیں چھین لی گئیں۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آپ نے ایسا فیصلہ سنایا جس سے تحریک انصاف کا شیرازا بکھر گیا۔ ہم اب کیا توقع کریں کہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ ملے گی۔ ہم نے جس جماعت سے اتحاد کیا اس کے سربراہ کو اٹھا لیا گیا اور پریس کانفرنس کروائی گئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ہمارا فیصلہ ماننا ہے مانیں نہیں ماننا تو آپ کی مرضی۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں