مقدمات سے تھک گیا، سزائیں دیںاورجان چھڑائیں ،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مقدمات کا سامنا کرتے کرتے تھک گیا ہوں، بہتر ہے اب سزائیں دیں اورجان چھڑائیں۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ میرا تعلق بانی پی ٹی آئی سے ہے، میں پی ٹی آئی میں شامل نہیں ہوں، مہنگائی کے خلاف لوگ ایسے ہی نکلیں گے جیسے کشمیر اور راولاکوٹ میں نکلے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے، لوگوں کی امیدیں عدلیہ سے وابستہ ہیں، مقدمات کا سامنا کرکر کے تھگ گیا ہوں، بہتر ہے اب سزائیں دیں جان چھڑائیں، ہمارے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں، 9 مئی کے واقعات پر سب کہہ رہے ہیں جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا انجن دھواں دے رہا ہے، 30 جون سے سیاست میں بڑی تبدیلی آئے گی، ملک میں انصاف کا مذاق بنایا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں