اینکرشاہد مسعود کی گرفتاری کیلئے چھاپے

مقامی چینل کے پروگرام میزبان ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کے لئے چھاپے پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔پی ٹی وی کرپشن کیس میں جج کامران بشارت مفتی نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔۔ عدالت میں موجود شاہد مسعود فیصلہ سنتے ہی وہاں سے فرار ہو گئے ۔جس پراسپیشل جج سنٹرل کامران بشارت مفتی نےشاہد مسعود کی گرفتاری کا حکم دےدیا۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔۔اس سے قبل عدالت میں سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے ملزم کی ضمانت منسوخی کی استدعا کی۔جسے مسترد کردیا گیا۔
شاہد مسعود پر بطور میجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن کرپشن کے الزامات ہیں اس کیس میں دوسرےملزم نے ایف آئی اے کے سامنے اعتراف جرم بھی کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں