expulsion

غزہ کی ناکابندی ختم، فلسطینیوں کی بے دخلی روکی جائے، سعودی عرب

ریاض: سعودی عرب نے غزہ کی ناکابندی ختم اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کا اجلاس فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا، جس میں مطالبہ کیا گیا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی فوری طور پر روکی جائے اور جنگ بندی کے ساتھ ساتھ غزہ کی ناکابندی بھی فوری طور پر ختم کی جائے۔

سعودی کابینہ نے مطالبہ کیا کہ عرب امن عمل انیشیٹیو کے تحت اقدامات دوبارہ شروع کیے جائیں، جس کے تحت 1967ء کی سرحدوں کے اندر ایک آاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لانا ، جس کا دارالحکومت مشرقی بیت المقدس ہو سرفہرست ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں