لاہور: کمسن بچی سے زیادتی، مجرم کو 3 بار سزائے موت کا حکم

سیشن کورٹ لاہور نے کمسن بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم ندیم نصیر کو تین بار سزائے موت کا حکم دے دیا۔

مجرم کے خلاف تھانہ باغبان پورہ پولیس نے 2020 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

ایڈیشنل سیشن جج عائشہ امتیاز نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کا حکم سنایا۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ مجرم نے زیادتی کے بعد بچی کی لاش سنسان جگہ پر پھینک دی تھی۔ مقتولہ کے جوتے اور دوپٹہ مجرم کے گھر سے برآمد ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں