سندھ رینجرزنے پٹرول پمپ میں ڈکیتی کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق مسلم نامی ڈاکو کو لیاری کے علاقے سے گرفتار کیاگیا۔۔ملزم نے دو ساتھیوں کی مدد سے لی مارکیٹ کے علاقے میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی تھی۔۔گرفتاری انٹلیجنس معلومات کی بنا پر عمل میں آئی۔۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم اور اس کے دو ساتھی پمپ پر واردات کے بعد فرار ہورہے ہیں۔۔
ملزمان زاہد لاڈلہ گینگ کے کارندے ہیں اور علاقے میں بھتہ خوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔جبکہ ملزم کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالےبھی کردیا گیا ہے۔۔
×××××
