شہزاد اکبر، زلفی بخاری، فرح گوگی کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر اور زلفی بخاری سمیت 6 ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی دوست فرح گوگی اور دیگر ملزمان کے اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیا گیا۔

احتساب عدالت نے ملزمان کے نام رجسٹرڈ گاڑیاں بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کے بعد تمام ملزمان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں