تحریک انصاف نے ن لیگی قائد نواز شریف کی گفتگو پر ردعمل کا اظہار کردیا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ خود کو مظلوم کہنے والا آج تک ایک رسید پیش نہ کرسکا۔
انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار کے قصے دہائیوں سے زبان زد عام ہیں، این آر او سے خود کو سرخرو کہنے والا نواز شریف ڈیل اور ضمانتوں کا مجموعہ ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو خصوصی ریلیف ان کی مایوسی میں اضافے کا سبب بن رہا۔