سندھ میں سیاسی بھرتیاں، محکموں سے ڈیٹا طلب

پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے دور میں سیاسی بھرتیاں، نگراں سندھ حکومت نے تمام محکموں سے سیاسی بھرتیوں کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے تمام سیکریٹریز اور کمشنرز کو خط لکھ دیا،خط چیف سیکریٹری سندھ کی ہدایت پر لکھا گیا۔

خط کے مطابق پچھلی حکومت کے دوران جو بھی سیاسی بھرتیاں ہوئیں، ان کا ڈیٹا، امتحان، انٹرویوز اور اشتہاری کے بغیر بھرتیوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

واضح رہے سیاسی بھرتیوں کی تفصیلات کا خط الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایت کی روشنی میں لکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں