پیٹرول 40، ڈیزل 15 روپے لیٹر سستا ہوگیا

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی.

پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی، پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 283 روپے 38 پیسے ہوگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 214 روپے 85 پیسے مقرر ہوگئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا۔

پیٹرول پر فی لیٹر 60 روپے لیوی، 22 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر فی لیٹر50 روپے لیوی، 23 روپے کسٹمز ڈیوٹی برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں