کراچی:کراچی میں پیپلز بس سروس کے 3 نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق 22 جولائی کو ہاکس بے سے ٹاور تک روٹ نمبر 13، 23 جولائی سے روٹ 12 کھوکھراپارکے بجائے براستہ قائد آباد،کورنگی میمن گوٹھ تا ٹاور چلے گا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کا بتانا ہے کہ 24 جولائی سے بحریہ ٹاو¿ن تا نمائش الیکٹرک بس کا نیا روٹ ای وی 4 اور 25 جولائی کو یوسف گوٹھ سے ٹاور تک روٹ 8 شروع ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ نئے روٹس کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ بڑھانے کے لیےکوششوں کا حصہ ہیں، نئے روٹس کا مقصد شہریوں کو سستی، آسان اورآرام دہ سفری سہولیات دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا حکومت سندھ کا عزم ہے ،شہریوں کی سہولت کے لیے مزید بسیں لائیں گے اور نئےروٹس شروع کریں گے۔