Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

پاسپورٹ کے جلد اجرا کیلئے جدیدمشینری خریدنے کافیصلہ

اسلام آباد:محکمہ پاسپورٹس اینڈ امیگریشن نے نئے پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کے معاملے پر قابو پا نے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں جن کے تحت جدید مشینری خریدی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن حکام نے 20 لیمینیٹرز اور 20 پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹرز اور لیمینیٹرز سے پرنٹنگ صلاحیت 22 ہزار سے یومیہ 55 ہزار تک ہو جائے گی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پاسپورٹ حکام نے آئندہ 6 ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک منگوا لیا ہے، فیصلے سے ستمبر کے آخری ہفتے سے بیگ لاک ختم ہونا شروع ہو سکے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں