Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

پنجاب میں احتجاج ،جلسوں اور ریلیوں‌ پر پابندی عائد

لاہور:پنجاب میں دفعہ 144 کے تحت احتجاج، جلسے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پنجاب بھر میں جلسے جلوس پر پابندی 3 روز کیلئے لگائی گئی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کے قیام، انسانی جانوں،املاک کے تحفظ کیلئے پابندی لگائی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات پر کیا گیا، کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے، پنجاب بھر میں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائےگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں