Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج ہوگا۔

رمضان المبارک 1445 ہجری کے چاند کی رویت کیلیے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیر صدارت مرکزی اجلاس 29 شعبان بعد نماز عصر پشاور میں منعقد ہوگا۔

زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے مقامات پر بیک وقت منعقد کیے جائیں گے، چاند سے متعلق حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کریں گے۔

مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا ہے کہ اہل پاکستان ماہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کا اہتمام فرمائیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو اس دفعہ بھی ایک ہی دن روزہ عطاء فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں