نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہےکہ پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی تسلیم نہیں کرتا۔
اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی کوئی حیثیت نہیں، مقبوضہ کشمیر متنازع علاقہ ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس میں بھی غلط فیصلہ دیا تھا، بھارتی عدالت کی ساکھ مجروح ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کا فیصلہ مقبوضہ کمشیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ نہیں ہٹا سکتا۔
جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، بھارت کا جموں کشمیر پر قبضے کا پلان ناکام ہوگا۔