نیب بھی شریف خاندان پر مہربان ہوگیا، ن لیگ کے قائد نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تفتیش بند کردی گئی۔
نیب نے یکم جنوری کے اجلاس میں نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کے خلاف شریف ٹرسٹ کیس کی تفتیش سمیت 5 انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی۔
جن انکوائریوں کو بند کرنے کی منظوری دی گئی، ان میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، سوشل ایکشن پروگرام، پارک انکلیو و دیگر شامل ہیں۔
ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں بتایا گیا کہ شریف ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی منظوری 31 مارچ 2000ء کےبعد سے جاری تھی، جس میں الزام تھا کہ شریف خاندان نے ٹرسٹ کے نام پر بے نامی جائیداد بنائیں اور اکاؤنٹس میں خورد برد کی، آڈٹ بھی نہیں کرایا گیا۔
ان پر یہ بھی الزام تھاکہ کروڑوں روپے ٹرسٹ کے نام پر خفیہ طور پر وصول کئے گئے۔اجلاس میں منظوری کےبعد نیب نے ترمیم شدہ ایکٹ 2022ء کی سیکشن 31 بی کے تحت شریف ٹرسٹ کیس کی تفتیش بند کی۔