عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
رواں ماہ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے میں لاہور میں ان کے 8 مختلف بینک اکاؤنٹس اور 6 پراپرٹیز منجمد کر دی گئی تھیں۔
دستاویز کے مطابق رقم جمع کرانے اور نکلوانے میں استعمال ہوئے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے۔
دستاویز میں کہا گیا ہے کہ مونس الہٰی کے مختلف بینک اکاؤنٹس منی لانڈرنگ کے لیے استعمال ہوئے تھے۔