آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے علاقے مچ اور کول پور کمپلیکس پر دہشت گردوں کے حملے کی تفصیلات جاری کردیں۔
کلیئرنس آپریشن کے دوران گزشتہ 3 دن میں 24 دہشت گرد ہلاک کیے، دہشت گردوں کو سرچ آپریشن کے دوران مارا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے حملے کو بہادری سے پسپا کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں شہزاد بلوچ، عطاء اللہ، صلاح الدین اور عبدالودود شامل ہیں، باقی ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہےکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مؤثر جواب دہشت گردی سے جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے۔
آئی ایس پی آرکا یہ بھی کہنا ہےکہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ ہیں۔