Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

کراچی 1 دن سوجائے تو پاکستان میں سناٹا ہوجائے گا، خالد مقبول

کنوینر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہےکہ درخواست کروں گا میری مائیں، بہنیں اور بھائی 8 فروری کو ہمیں ووٹ دیں۔

این اے 238 میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کوئی جلسہ نہیں ہورہا، پھر بھی مائیں بہنیں بڑی تعداد میں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ایک دن سوتا رہ جائے تو پورے پاکستان میں سناٹا ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہر سے ملک کی سانسیں چلتی ہیں، یہ شہر چلتا ہے تو ملک چلتا ہے۔

کنوینر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ ملک کو طاقت نہیں، محبت اور انصاف کے ذریعے جوڑا جاسکتا، تمام حق پرستوں کو ان کا حق دلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں