کراچی: کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے 12 ہزار ملازمین سے ان کے فنڈ کے حسابات انفرادی طور پر ہر ایک سے طلب کر لیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی انتظامیہ ملازمین کی ریٹائرمنٹ کے وقت ادا کیے جانے والے فنڈ کے حسابات کے ریکارڈ کی تصدیق کے لیے کارپوریشن کے مجموعی ملازمین سے ان کی طرف سے وصول کیے گئے فنڈ کی تفصیلات جلد متعلقہ ڈاریکٹر اکاو¿نٹس کو جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ فنانس نے تمام تقریبا 12 ہزار ملازمین کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔
اس سرکلر کے اجرا پر ملازمین میں چہ مہ گوئیاں ہونے لگی ہیں جبکہ ملازمین میں تشویش بھی پائی جاتی ہے اور وہ واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ سے یہ سوال کررہے ہیں کے ان کے حسابات کا کیا کوئی ریکارڈ اکاو¿نٹس ڈیپارٹمنٹ میں موجود نہیں ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ اس ریکارڈ کے جمع کرنے کا مقصد ملازمین کی چھانٹی تو نہیں کرنا ہے۔ حالانکہ واٹر کارپوریشن میں متعدد اسامیاں خالی ہوچکی ہے اور ان سیکڑوں اسامیوں پر انتظامیہ بھرتیاں بھی تاحال شروع نہیں کرسکی۔