غزہ پر بمباری، 313 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فوج عویٰ

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 313 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ روز سے جاری اسرائیلی بمباری میں 2 ہزار فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز سے اب تک 400 سے زائد فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ پٹی اور جنوب مشرقی اسرائیل میں حملے کیے۔

علاوہ ازیں عرب میڈیا کے مطابق حماس نے قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کے نام چند گھنٹوں میں جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حماس ملٹری ونگ کے مطابق قیدی بنائے گئے اسرائیلیوں کے نام چند گھنٹوں میں جاری کردیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں