ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، ہفتہ وار شرح میں 1.16 فیصد اضافہ، مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد تک جاپہنچی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 13 روپے، دال مونگ 3 روپے اور چینی 2 روپے کلو مہنگی ہوئی، فی درجن انڈوں کی قیمت 8 روپے سے زیادہ بڑھی۔ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 14روپے تک مہنگا جبکہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 14 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹماٹر 12 اور آلو 5 روپے کلو سستے ہوئے۔ زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں بھی گیارہ روپے کمی ریکارڈ ہوئی۔