Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

ایران کے ساتھ معاملہ یہاں تک کیسے پہنچا؟ عمران خان

بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہےکہ ایرانی حملے کی مذمت کرتے ہیں مگر دیکھا جائے معاملات یہاں تک کیسے پہنچے؟۔

اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ بڑی خطرناک صورتحال ہے، کونسی عقل ہے، کوئی اپنے ملک کو اس پوزیشن میں ڈالتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول وزیر خارجہ بنے تو ایک بار بھی افغانستان نہیں گئے، دہشتگردی افغانستان کے تعاون کے بغیر ختم نہیں ہوسکتی، آج افغانستان بارڈر بند کرنے کا سوچ رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ چاہتے ہیں ایران کے ساتھ تعلقات خراب ہوں، وہ آج خوش ہیں لیکن سوچیں کیا ایران کے ساتھ تعلقات خراب کرنا ہمارے مفاد میں ہے؟ ہمیں معاملے کو ڈیفیوز کرنا چاہیے۔

سابق وزیراعظم نے انہوں نے کہا کہ نیوٹرل بھول گئےکہ وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، یہ 2002ء والی پلے بک نہیں، صورتحال 1970ء کی ہے، جب صرف پارٹی ٹکٹ جیتا تھا، ہماری انتخابی مہم میں پوسٹرز پر قیدی نمبر 804 لکھا جائے گا، ظلم کے باوجود پارٹی اس لئے نہیں ٹوٹی کیوں کہ قوم کا ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں 3 بار قرآن پاک پڑھا، اب بھی قرآن پڑھ رہا ہوں، ساتھ نوٹس بھی لے رہا ہوں، ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے جیل میں ڈالا، عبادت بھی تنہائی میں ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل میں سیرت النبی ﷺ کو بھی پڑھا،انسان خواہشوں پر قابو پالے تو کوئی مشکل نہیں ہوتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ پر حملہ نواز شریف نے کیا، یہ ایمان دار جج کو ٹکنے نہیں دیں گے، نواز کرکٹ میں بھی ایمپائرز کے بغیر نہیں کھیلتا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں