Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی سمری تیار

وزارت پیٹرولیم نے یکم اکتوبر سے صارفین پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی۔

گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد تک اضافے کی سمری تیار کی گئی ہے، جس میں پروٹیکٹیڈ گیس صارفین کےلیے فکسڈ ماہانہ چارجز بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

فکسڈ چارجز10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے کرنے جبکہ گھریلو صارفین کے لیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 198.33 فیصد تک اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم اکتوبر سے کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔گیس کی قیمتوں میں اضافے کیلئے سمری ای سی سی میں پیش کی جائے گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری کے بعد نگراں کابینہ سمری کی حتمی منظوری دے دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں