آپریشن سرمچار دہشتگردوں کے خلاف کیا گیا، پاکستان

دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ آپریشن سرمچار ایران میں موجود بی ایل اے اور بی ایل ایف پر کیا گیا۔

ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایران برادر ملک ہے، ایرانی عوام کیلئے عزت و احترام کا جذبہ ہے، ہماری فوج نے آپریشن میں دہشت گرد مارے ہیں، ثبوت کے ساتھ ڈوزئیز شئیر کئے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ انتہائی پیچیدہ آپریشن کا کامیاب انعقاد بھی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پاکستان میں اپنا تحفظ خود کرنے کی صلاحیت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو دن پہلے جو بھی ہوا پاکستان کیلئے بہت ہی حیران کن تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں