Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

بجلی بل آمدن سے زائد، عام صارف کا بل 10 سے 20 ہزار

بجلی مہنگی ہونے سے بل آمدن سے زیادہ ہوگئے، شہریوں نے بجلی سستی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آئے روز اضافوں سے بجلی کا بنیادی ٹیرف اوسط 35.50 روپے فی یونٹ تک پہنچ چکا جب کہ سرچارجز نے قیمتوں کو دوگنا کردیا، عام صارف کا کم از کم بل 10 سے 20 ہزار روپے آرہا ہے۔

بجلی کے بنیادی ٹیرف کے علاوہ 18 فیصد جی ایس ٹی، 3.41 روپے فنانس سرچارج، سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں 3.32 روپے اور رواں ماہ کی فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 3.32 روپے بھی ادا کرنے ہوتے ہیں جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر جی ایس ٹی اور پی ٹی وی فیس 35 روپے بھی وصول کی جاتی ہے۔

200 یونٹ سے 1 یونٹ بڑھتے ہی نان پروٹیکٹڈ صارف بن جانے پر قیمت دگنی سے بھی زیادہ ہو جائے گی جوکہ مسلسل چھ ماہ ادا کرنی ہوگی۔

پروٹیکٹڈ صارف کا بنیادی ٹیرف 14 روپے 16 پیسے ہے لیکن ایک یونٹ زائد استعمال ہوتے ہی صارف کو 23 روپے 59 پیسے فی یونٹ ادا کرنا ہوں گے۔

401 سے 500یونٹ کا صارف بجلی کا بنیادی ٹیرف 39روپے 15 پیسے ادا کرے گا اور 400 یونٹ کے صارف کا ممکنہ بل 22ہزار 838روپے اور 500 یونٹ والے صارف کا ممکنہ بل 30 ہزار 202روپے ہوگا۔

زرعی صارفین کا بنیادی ٹیرف بھی 44 روپے 5 پیسے فی یونٹ ہوگیا، بجلی کی قیمت پر حالیہ اضافے سے صارفین پر تین ہزار 274ارب کا بوجھ ڈالا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں