کراچی :کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا جس سے شہری شدید اذیت کاشکار ہوگئے ہیں۔علاقہ مکینوں کے مطابق لیاری، کیماڑی، سرجانی، نیوکراچی، بلدیہ ٹان اور اورنگی میں 14 گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
گزری، لیاقت آباد، گارڈن، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی اور نارتھ ناظم آباد میں 12 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔لوڈشیڈنگ سے اقبال مارکیٹ، کاظم مارکیٹ، جامع کلاتھ کے متعدد بازار بھی متاثر ہیں۔کے الیکٹرک کی ویب سائٹ کے مطابق شیڈول میں کئی فیڈرز پر 10 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے، لوڈشیڈنگ دیے گئے شیڈول کے مطابق کی جاتی ہے۔ملک کےدیگرعلاقوںمیں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کاسلسلہ جاری ہے