Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

ووٹ اندراج، اخراج، منتقلی اور کوائف درستگی کی تاریخ میں توسیع

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج، کوائف کی درستگی، ووٹ کے اخراج اور ووٹ کی منتقلی کیلئے درخواست دینے تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور کوائف کی درستگی کی تاریخ میں 28 اکتوبر 2023 تک توسیع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عوام 28 اکتوبر 2023 تک اپنے ووٹ کے اندراج، ٹرانسفر، اخراج اور درستگی کو یقینی بنائیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فارم 21 الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے جسے ووٹ کے اندراج اور منتقلی کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس فارم کو پُر کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا تھا کہ اٹھارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام پاکستانی جن میں خواتین، نوجوان، اقلیتی برادری، معذور افراد، خواجہ سرا برادری اور معاشرے کے تمام پسماندہ طبقات شامل ہیں، اپنے ووٹ سے متعلق معلومات چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300 پر بھیج سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں