کراچی میں آر سی اے کے زون 6 ٹی 20 ٹورنامنٹ کا انعقاد کاکا سخی حسن جمخانہ گراونڈ میں کیا گیا۔
ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں پاپوش نگر کرکٹ ٹیم کو 162 رنز کا ہدف دیا۔
ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب کے ارشد خان نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 56 گیندوں پر 100 رنز داغ دیئے، جاندار اننگ میں 3 چھکے اور 12 چوکے شامل رہے، ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل ہوا۔
اننگ کے شراکت دار بلے باز فہد خان نے 35 رنز بنائے، جس میں 5 چوکے شامل رہے۔
پاپوش نگر کے ریحان اسماعیل نے 4 اوورز میں 29 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔
جواب میں پاپوش نگر کرکٹ ٹیم مقررہ اوورز میں 140 رنز بناکر 8 وکٹیں گنوا بیٹھیں، ریحان صدیقی 42 اور محمد حماد 38 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب نے 22 رنز سے فتح حاصل کی۔
ایسٹرن اسٹارز کرکٹ کلب کے مطیع اللہ نے 14 رنز دیکر 3، ارشد خان نے 20 رنز دیکر 1، حماد رضوی نے 8 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔