آن لائن پیسے کمانے کی کوشش اکثر کامیاب نہیں ہوتی.. اس کی وجہ یہ ہے کہ جو ویب سائٹس آن لائن پیسہ کمانے کی آفر کرتی ہیں دراصل وہ خود آپ کے زریعے کمانا چاہ رہی ہوتی ہیں. اپنی سائٹ پر آپ جیسے ہزاروں لوگوں کا ٹریفک لاکر وہ پیسہ کما لیتی ہیں جبکہ آپ کو وہ پیسہ کمانے کیلئے اکثر کسی ٹاسک پر لگا دیتی ہیں.. اس ٹاسک کو پورا کرنے میں آپ کا بے حد وقت ضائع ہوجاتا ہے.. بلکہ اکثر آپ اپنی آئی ڈیز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں..
گوگل اور کئی بڑے ادارے بھی لوگوں کو کمانے کی آفر کرتے ہیں.. مانا کہ یہ ادارے اپنی ساکھ کی وجہ سے کوئی دھوکے بازی نہیں کرتے لیکن یہ اتنی آسانی سے ایک ڈالر بھی نہیں دیتے.. یہ ادارے زیادہ تر بلاگز اور ویب سائٹ پر اپنے ایڈز لگاتے ہیں اور ان ایڈذ کی آمدنی کا تقریباً ایک لاکھواں حصہ آپ کو بھی دیتے ہیں.. یعنی آپ کو ماہانہ معقول انکم کیلئے بہت زیادہ محنت کرنے کی ضرورت ہوتی ہے.. اور ان کا مقصد آپ سے اپنے لیے محنت ہی کرانا ہوتا ہے..عام صارف کی جانب سے بنائے جانے والے بیس کروڑ بلاگز اور ویب سائٹس یا تو بند ہوچکی ہیں یا ان کی ماہانا آمدنی ایک ڈالر سے زیادہ نہیں بڑھ سکی..
دیکھا یہ گیا ہے کہ ویب سائٹس اور بلاک عموماً نامور شخصیات اور اداروں کے ہی کامیاب ہوپاتے ہیں.
عام آدمی اگر ویب سائٹ بزنس کو پارٹ ٹائم انکم کے طور شروع کرنا چاہے تو ایسا اکثر ناکام ہوجاتا ہے. ویب سائٹ چلانا ایک فل ٹائم کام ہے ساتھ ہی اس کے لئے چوبیس گھنٹے اسٹاف بھی درکار ہے..
بتانے کا مقصد یہ تھا کہ ویب سائٹ سمیت ان لائن کمائی کے جتنے قسم کے بھی بزنس ہیں وہ دراصل ان کی اپنی کمائی کیلئے ہیں نہ کہ آپ کی.. لہزا اس فیلڈ میں داخل ہونے سے پہلے تجربہ اور مستقل مزاجی بہت اہمیت کی حامل ہے..
