Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

قاتلانہ حملے مجھے اپنے مقصد سے ہٹاسکتے نہیں سکتے،ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن /اسلام آباد:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قاتلانہ حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں کہا ہے کہ حملے مجھے اپنے مقصد سے ہٹاسکتے نہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنا شیڈول تبدیل نہیں کریں گے ۔دوسری جانب ٹرمپ پر قاتلانہ حملے پرعالمی رہنماوں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے ۔

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ روز انتخابی ریلی کے دوران حملے میں زخمی ہوئے ہیں تاہم ان کی جان محفوظ ہے جبکہ ٹرمپ پرگولی چلانے والے شخص کو موقع پر ہلا ک کر دیا گیا ہے۔گزشتہ روزڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا کے علاقے بٹلر میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ٹرمپ تقریر کے دوران گولیاں چلتے ہی نیچے جھک گئے اور ریلی میں بھگدڑ مچ گئی۔تاہم چند ہی لمحے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کھڑے ہوئے، اپنا مکا ہوا میں لہرایا ، ان کے کان پر خون کے نشانات دکھائی دے رہے تھے، تاہم سیکرٹ سروس کے اہلکار ٹرمپ کو اپنے حصار میں لے کر موقع سے روانہ ہوگئے، واقعہ کے بعد ریلی فوری طور پر ختم کردی گئی۔اس واقعے کے بعدامریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکہ میں تشدد کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشی ہے کہ ٹرمپ خیریت سے ہے جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور نیک خواہشات ڈونلڈ ٹرمپ کے خاندان کے ساتھ ہیں۔ برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا کہ پنسلوانیا میں ٹرمپ کی ریلی میں پیش آئے واقعے سے دھچکا لگا، ہر قسم کے سیاسی تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت اور ٹرمپ، ان کے خاندان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔جاپانی وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے کہا ٹرمپ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہنگری کے وزیر خارجہ وکٹر اوربان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں میری دعائیں ٹرمپ کے ساتھ ہیں۔

روس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کیلئے امریکا میں عدم برداشت بڑھ رہی ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ واشنگٹن اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف نفرت کو فروغ دینے کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔انھوں نے ماضی میں امریکی صدور اور صدارتی امیدواروں کے قتل کی کوششوں اور قتل کی امریکی روایت کی مثالیں بھی دی ہیں۔دیگرعالمی رہنماو¿ں کی جانب سے بھی واقعہ کی مذمت کی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں