Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

شیف فاطمہ کے پاس ایک سال بچا ہے..

پاکستان کی پرعزم اور جوان سال شیف فاطمہ امریکا میں ہڈیوں کے کینسر سے جنگ لڑرہی ہے.. اس کا مرض اتنا بڑھ چکا ہے کہ اب اس کے پاس وقت نہیں بچا.. ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ صرف ایک سال کی مہمان ہے..
تین دن پہلے شیف فاطمہ علی کو امریکہ کے معروف کامیڈین اور میزبان ایل ڈی جینرس نے اپنے ٹی وی شو میں مدعو کیا اور انہیں 50 ہزار ڈالر کا تحفہ دے کر سب کو حیران کر دیا۔فاطمہ علی نے حال ہی میں آن لائن مضمون پوسٹ کیا تھا جس میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ کینسر کے باعث ان کے پاس زندگی کا صرف ایک سال باقی ہے اور اس ایک سال میں وہ دنیا بھر میں ہر جگہ کے کھانے کا ذائقہ چکھنا چاہتی ہیں۔
فاطمہ کے اس جوش نے ایلن کو مجبور کیا کہ وہ انہیں اپنے شو میں مدعو کریں۔ فاطمہ نے شو میں بتایا کہ ان کا ارادہ ہے کہ وہ دنیا بھر کا دورہ کریں اور بہترین ریسٹورنٹس میں کھانا کھائیں۔فاطمہ کے دوست ان کیلئے ’’گوفنڈ می‘‘ نامی پیج بھی بنا چکے ہیں جہاں لوگ فنڈز میں حصہ ڈال رہے ہیں، ایلن نے فاطمہ کو 50 ہزار ڈالر کا چیک دیا تاکہ وہ اپنی خواہش پوری کر سکے ۔فاطمہ علی کو گزشتہ سال امریکی ٹی وی سیریز ’’ٹاپ شیف‘‘ میں جلوہ گر ہونے کے بعد شہرت ملی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں