عامر خان کی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے کامیابی میں ’دنگل‘ کو ببھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔مسٹر پرفیکشنسٹ کی 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ بالی وڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ہے جس نے بھارتی باکس آفس پر 380 کروڑ روپے اور چینی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کمائے۔۔
اب عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے بھارت میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد چینی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔’سیکرٹ سپر اسٹار‘ نے چینی باکس آفس پر پہلے روز43 کروڑ 35 لاکھ بھارتی روپے کمائے۔جبکہ فلم ’دنگل‘ نے پہلے روز چینی باکس آفس پر 15 کروڑ کمائے تھے۔