فیس بک اپنی نیوز فیڈ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کاروبار، برانڈز اور میڈیا سے متعلق پوسٹس کو نسبتاً کم دکھانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ وہ ان چیزوں کی نسبت خاندانوں اور دوستوں کے درمیان رابطوں پر زیادہ زور دیں گے۔ اور ان کی پوسٹس کو ذیادہ نمایاں کریںگے.
یہ نئی تبدیلی آئندہ چند ہفتوں میں اثر انداز ہونا شروع ہو جائے گی.مارک زکربرگ کا کہنا تھا ’ہمیں لوگوں سے شکایات ملی ہیں کہ زیادہ کمرشل پوسٹس کی وجہ سے لوگوں کی ذاتی زندگی کی باتیں گم ہوکر رہ جاتی ہیں..
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ ’یہ تبدیلیاں کرکے مجھے ایسا لگتا ہے کہ فیس بک کے ساتھ لوگوں کی مصروفیت کم ہوں گی، لیکن مجھے توقع ہے کہ لوگ فیس بک کے ساتھ قابلِ قدر وقت گزاریں گے۔ایک سابقہ پوسٹ میں مارک زکربرگ نے کہا تھا کہ وہ سنہ 2018 میں فیس بک کو ٹھیک کریں گے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ فیس بک پر استحصال سے بچیں اور اس سائٹ پروقت اچھا گزرے۔