Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

حکومت سے بات چیت جاری ، ہم سب کو مل کر ملکی معیشت سنبھالنی ہے، بلاول بھٹو

کراچی: پا کستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہہمارے نمائندے حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت پی پی پی کی شکایت دور کرنے کے لیے جو ہوسکتا ہے وہ یہ ہو تاکہ ہم مل کر بجٹ منظور کرسکیں اور ملک کو اس معاشی مشکلات سے نکال سکیں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میں کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر شہر کی بہتری کے لیے جدوجہد کر رہا ہوں اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بھی عوامی مسائل پر توجہ دینے پر زور دیا ہے اور بجٹ میں غریب عوام کو مفت سولر کی سہولت فراہم کریں گے تاکہ لوڈ شیڈنگ سے ریلیف ملے گا۔ یہ بات انہوں نے لیاری میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھاکہ ہم نے تین نسلوں سے ایک شہر کی جدوجہد میں حصہ لیا اور لیاری کے عوام کے ساتھ مل کر دو آمروں کا مقابلہ کیا اور شہریوں کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑا۔ میں بھی جب سے سیاست میں آیا ہوں کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرتا آرہا ہوں، وہ شہر جس میں بینظیر بھٹو پیدا ہوئیں اور میں خود پیدا ہوا، اس کی ترقی کے لیے میں یہاں کے عوام کے ساتھ مل کر جدوجہد کرنا چاہتا ہوں۔

چیئر مین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عوام کی مدد سے ہم نے ایک مرتبہ پھر سندھ میں حکومت بنائی ہے اور ہم پر اعتماد کرکے پیپلزپارٹی کو منتخب کروایا ہے، اسی لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کے عوام کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے زور دیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ میں مراد علی شاہ اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں کہ جب وہ ایک بار پھر منتخب ہو کر آئے ہیں تو جو مسائل نگران حکومت کے دوران پیدا ہوئے وہ حل ہوتے جا رہے ہیں۔ امن کے حوالے سے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے اور ہمیں اس کے نتائج بھی نظر آرہے ہیں اور امید ہے آگے اس میں بھی بہتری آئے گی۔

چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ بجلی فراہم کرنے والے وفاقی اداروں سے عوام کا اعتماد اٹھ رہا ہے تو ہم نے سوچا کہ ایک ایسا منصوبہ لے کر آئیں، جس میں ہم خاص طور غریب عوام کو مدد دے سکیں اور وزیراعلیٰ اس بجٹ میں ایک نیا منصوبہ شروع کریں گے۔ ہم غریب عوام کو مفت سولر کی سہولت دیں گے تاکہ ان کو لوڈ شیڈنگ سے ریلیف مل سکے اور جو لوگ افورڈ کرسکتے ہیں ان کو بھی سبسڈائز ریٹ پر سولر فراہم کریں گے تاکہ لوڈ شیڈنگ میں کوئی بہتری آئی۔

ان کا کہناتھا کہ اس وقت ملک کی معاشی مشکلات آپ کے سامنے ہے اور حکومت وقت اس سے نکالنے کی کوشش کر رہی ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ بہتر یہ ہوتا کہ حکومت وقت اپنے تمام اتحادیوں اور خاص طور پر پی پی پی سے پہلے سے بات چیت کرکے یہ بجٹ بناتی تاکہ ہم اپنی رائے دیتے، اپنے مسائل سے ان کو آگاہ کرتے کہ ہمارا اپنا ایک حلقہ ہے اور ہمیں ملک کے غریب عوام ووٹ دیتے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بجٹ بناتے وقت اگر پی پی پی کی رائے ہوتی تو ہم بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتے ہیں لیکن اس مشکل وقت میں ہم سب کو مل کر ملک اور معیشت کو سنبھالنا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے حکومت کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں اس وقت پی پی پی کی شکایت دور کرنے کے لیے جو ہوسکتا ہے وہ ہو تاکہ ہم مل کر بجٹ منظور کرسکیں اور ملک کو اس معاشی مشکلات سے نکال سکیں، مجھے وزیراعظم شہباز شریف سے امید ہے اور ان کی نیت بھی صاف ہے، وہ پی پی پی کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرکے دکھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں