کالعدم تنظیم کا کمانڈر 70 ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں شامل

کالعدم بلوچ نیشنل آرمی کے کمانڈر سرفراز بنگلزئی 70 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہوگئے۔

نگراں وزیر جان اچکزئی کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بھارت سے پیسے لیکر اپنے ہی لوگوں کا خون بہایا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچوں کے ہاتھوں بلوچوں کا خون کروایا گیا، 2014ء میں ضلع آواران میں 155 بے گناہ بلوچوں کو قتل کیا گیا، کیوں کہ انہوں نے بھتہ دینے سے انکار کیا تھا، 20 سال میں ہزاروں بلوچ نوجوانوں کو قتل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال تک جو کیا، پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں، اس لڑائی میں جاں بحق بلوچوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں۔

سرفراز بنگلزئی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار کیلئے بھارت فنڈنگ کررہا، افغانستان جاکر سب کچھ اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں