Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351
asylum rules

یورپ میں پناہ کے سخت قوانین نافذ کرنے کی منظوری

ناروے: یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کر لی ہیں۔

یورپی یونین کے اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدے پر 2015 سے مذاکرات اور کوششیں جاری تھیں۔بتایاجاتا ہے کہ یورپی یونین کی تاریخ میں سخت ترین قوانین متعارف کرئے گئے ہیں تاہم اس معاہدے کو نافذ العمل ہونے میں 2 سال لگیں گے۔

معاہدے کا مقصد سیاسی پناہ کی درخواستوں کو زیادہ سے زیادہ 12 ہفتوں میں نمٹانا اور مسترد ہونے والے تارکین وطن کو فوراً ان کے ملک واپس بھیجنا ہے۔ معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ 2022 میں 3 لاکھ 80 ہزار تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر یورپی یونین کی سرحد پار کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں