تحریک انصاف پختونخوا کے صدر علی امین گنڈا پور نے کہا ہےکہ انٹرا پارٹی الیکشن پر دیگر پارٹیوں اور لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی بالادستی اور قانون کی پاسداری کی۔
پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر نے کہا کہ یہ جمہوری عمل کا حصہ ہے، سیاسی عمل پر اعتراض کو ہم قبول کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے آگے صاف اور شفاف الیکشن کی جانب بڑھنا ہے۔