Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

عدالتی نظام 2 فیصلوں کے بعد خود دفن ہوگیا، علیمہ خان

تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ عدالتی نظام دو فیصلوں کے بعد خود دفن ہوگیا۔

راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہمارے وکلا ہمیں جواب دیں، انہوں نے کہا تھا بار کونسلز اور ایسوسی ایشنز انصاف کے لیے کھڑی ہوں گی۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پورے نظام کو بے نقاب کردیا، اور کوئی کیوں نہیں بول رہا، سب اپنی اپنی انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ دو فیصلوں کے بعد ہمیں 8 فروری کو مزید جوش سے نکلنا چاہیے، بہت منظم انداز میں لوگ ووٹ کے لیے نکلیں گے، ایک ووٹ کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی۔

انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں صرف واویلا کررہی ہیں، ان کو پتا چل گیا ہے لوگ کس کے ساتھ ہیں، جماعت اسلامی کا کیا حال کر دیا، عمران خان کا جیل میں رہنا ہی ان کیلئے شرمندگی ہے، یہ اتنے شرمندہ ہوں گے کہ بولنے کے قابل نہیں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں