Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

Warning: mysqli_query(): (HY000/1194): Table 'wp_upviews' is marked as crashed and should be repaired in /home/kehdopak/public_html/wp-includes/class-wpdb.php on line 2351

اورنگی ڈکیتی: تھانہ پیرآباد کا ملزمDSP عمیر بجاری کو پروٹوکول

راچی کے علاقے اورنگی ٹاون ڈکیتی کیس میں گرفتار زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو ویسٹ پولیس کے تھانہ پیرآباد نے بھرپور پروٹوکول فراہم کیا۔

ملزم کو بکتربند کی فرنٹ سیٹ پر بٹھایا گیا، پولیس نے ملزم کو ہتھکڑی لگانے کی بھی زحمت گوارا نہیں کی، جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ملزم کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

ڈی آئی جی ویسٹ کی انکوائری رپورٹ زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کی سربراہی میں ڈکیتی ثابت ہوئی تھی۔

رپورٹ میں ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی، زیر تربیت ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو قصور وار قرار دیا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ڈی ایس پی عمیر طارق، اہلکار خرم اور فیضان ڈکیتی می براہ راست ملوث ہیں۔ڈی ایس پی عمیر طارق بجاری کو گرفتار اور ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کو غفلت برتنے پر عہدے سے ہٹادیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں