پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ ہفتے کو بھارت کے خلاف ایشیاء کپ کے میچ میں شاہین آفریدی نے 10 اوورز میں 35 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، جس میں 2 میڈان اوورز بھی شامل تھے۔ جس کےبعد شاہین آفریدی کی انٹرنیشنل وکٹوں کی تعداد 250 سے تجاوز کرگئی، جس کے بعد وہ 24 سال کی عمر سے پہلے 250 انٹرنیشنل وکٹیں حاصل کرنے والے دنیا کے ساتویں بولر بن گئے
